نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کھا ہے کہ غیرقانونی جلسے میں شرکت کی وجہ سے برطانوی سفیر کو سخت وارننگ دی گئی کہ ایران میں ایسے اقدام کے دھرانے سے گریز کریں.
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے گزشتہ روز ایک غیرقانونی جلسے میں برطانوی سفیر"راب مک ایر" Rob Macaire کی شرکت کے حوالے سے کھا کہ ھم نے برطانوی سفیر کو طلب کر کے اس کے ساتھ انتھائی سخت سلوک کیا۔
انھوں نے کھا کہ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اگر برطانوی سفیر اس طرح کے واقعات کو دھرائے تو ھم بھی صرف طلبی پر انحصار نھیں کریں گے.
انھوں نے کھا کہ برطانوی سفیر اپنی ذاتی وجوھات کی بناء پر گئے ہیں اور آئنده دنوں میں ایران واپس آئیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی سفیر کو 11 جنوری کو ایران میں غیر قانونی جلسے میں شرکت کرنے پرگرفتار کیا گیا اور پھر ان کی شناخت کے بعد اور سفارتی استثنی کی وجہ سے آزاد کر دیاگیا۔ اس کے بعد 12 جنوری کو تھران میں تعینات برطانوی سفیر روبرت میک ایئر کو غیر معمولی سلوک اور غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے محکمہ خارجہ میں طلب کیا گیا اور ایران کا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بعض عینی شاھدین کا کھنا ہے کہ برطانوی سفیر کو مظاھرے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر گرفتار کیا گیا۔
برطانوی سفیر کو سخت وارننگ دی گئی ہے: سید عباس عراقچی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160