لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراقی عوام امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی قوم نے آج ایک بار پھر اس بات پر تاکید کر دی کہ وہ پختہ عزم کے ساتھ امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ بغداد کے اسکوائرز اور سڑکوں پرعراقی لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام کی موجودگی، اس بات کی نشاندھی کرتی ہے کہ عراق کے شریف اور حریت پسند عوام ملک میں غاصب امریکیوں کی موجودگی پر راضی نھیں ہیں۔
تحریک حزب اللہ کے بیان میں عراقی عوام کے ملین مارچ کی قدردانی کرتے ھوئے جس میں امریکا کی تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں اپنی یکجھتی پر تاکید کی گئی ہے، آیا ہے کہ عراقی عوام کا شجاعانہ اور شرافت مندانہ موقف، عرب اور مسلم امۃ کے صادقانہ موقف کی عکاسی ہے جو امریکا کے غاصبانہ قبضے اور اپنے اثاثوں پر واشنگٹن کی تسلط پسندی کے خلاف متحد ھوکر اٹھ کھڑے ھوئے ہیں۔
حزب اللہ عراق نے امید ظاھر کی ہے کہ عراقیوں کے مظاھرے، عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع تحریکوں اور مظاھروں کا مقدمہ بنیں گے اور ھمارا پورا علاقہ غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے آزاد ھوگا۔
عراقی عوام کا ملین مارچ، ایک تحریک کا آغاز ہے: حزب اللہ لبنان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 145