www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

856779
شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ ادلب کے ایک اور قصبے کو دھشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع تلمنس قصبے کی آزادی کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قصبے کی آزادی، شامی فوج اور دھشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انجام پائی ہے۔
واضح رھے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کو دھشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران ھونے والی لڑائی میں دھشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
اس سے پھلے شامی فوج نے معرۃ النعمان نامی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا تھا۔
یہ علاقہ شام کے اقتصادی مرکز حلب اور دارالحکومت دمشق کو ملانے والی حیاتی شاھراہ پر واقع ہے۔
شامی فوج نے گزشتہ روز جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں دھشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں کو منھدم کرنے کے بعد پانچ اھم قصبوں کو آزاد کرالیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh