www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

844818
امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے تھران کے خلاف ھرزہ سرائی کا سلسلہ جاری رکھتے ھوئے ایک بار پھر ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں مائک پومپیو نے دعوی کیا کہ ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی نتیجہ خیز ثابت ھورھی ہے اور اس کے نتیجے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرانے کی غرض سے عالمی اتحاد قائم ھوگیا ہے۔
مائک پومپیو، اتنی بڑی مبالغہ آرائی کے باوجود، اپنے زعم میں ایران کو ایٹمی ھتھیاروں کے حصول سے روکنے کی امریکی پالیسی کے کسی ایک بھی گوشے کی نشاندھی کرنے سے قاصر رھے۔ البتہ مائک پومپیو کے دعوے کے مطابق ایران کے خلاف استعمال کے لیے پراکسیز کے بجٹ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ھونے والے بلووں کو ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسی کا براہ راست نتیجہ قرار دیا۔ انھوں نے کھا کہ اسی وجہ سے علاقے میں امریکی مفادات کو نقصان پھنچانے والی ایران کی طاقت میں کمی واقع ھوئی ہے۔
قبل ازیں وائٹ ھاؤس نے اپنے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ھونے والے محدود مظاھروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مٹھی بھرشرپسندوں کی حمایت کی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh