شامی فوج کے ایک کماندر کا کھنا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ الحسکہ میں امریکی فوج کی گشتی ٹیم کا راستہ روک لیا اور ان کو پیچھے ھٹنے پر مجبور کر دیا۔
شامی فوج کے ایک کمانڈر نے اتوار کو بتایا کہ شامی فوج نے امریکی گشتی ٹیم کا راستہ روک لیا اور ان کو عقب نشینی نیز علاقے سے دور جانے پر مجبور کر دیا ۔
شامی فوج کے اس کمانڈر نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ مغربی الحسکہ کی شاھراہ پر واقع ایک چیک پوسٹ سے امریکی فوجیوں کو گزرنے سے روک دیا۔ امریکی فوجیوں نے اصرار کیا کہ اس چیک پوسٹ سے روسی پرچم کو ھٹا لیا جائے لیکن شامی فوج نے ان کی ایک نہ سنی۔
شامی فوج کے کمانڈر نے کھا کہ امریکی اور شامی فوجیوں کے درمیان ایک گھنٹے سے تکرار اور بحث چلتی رھی جس کے بعد امریکی فوجی عقب نشینی پر مجبور ھوگئے۔
شامی فوج کے اس کمانڈر کا کھنا تھا کہ روسی فوجی، دمشق حکومت کی اجازت سے دھشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن امریکی غاصب ہیں اور ان کو شام سے نکل جانا چاھئے۔
ان کا کھنا تھا کہ امریکا کی گشتی ٹیم اس بحث کے بعد اپنی چھاونیوں کی جانب سے پلٹ گئی۔
امریکی اور شامی فوجی ، ایک بار پھر آمنے سامنے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 161