امریکی صدر کی ایران مخالف پالیسیوں کے خلاف امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شھروں میں مظاھروں کی خبریں موصول ھوئی ہیں۔
رپورٹوں کے مطابق امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شھر پراویڈینس میں ھونے والے ایسے ھی ایک مظاھرے میں شریک افراد صدر امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں اور جنگ کی مخالفت میں نعرے لگا رھے تھے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ ایران سے جنگ اور تنازعات میں پڑنے کی کوئی ضرورت نھیں۔ ریاست انڈیانا کے شھر گوشن میں جنگ مخالفین کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر مارچ کیا اور صدر ٹرمپ کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔
ادھر کینیڈا کے شھر ٹورنٹو میں بھی امریکی سفارتی مشن کے سامنے بھی جنگ مخالفین کے ایک گروپ نے مظاھرہ کیا اور امریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔
مظاھرین ایران سے جنگ نھیں، پابندیاں فوری ختم کرو ، ایران کے اقتدار اعلی کا احترام کرو جیسے نعرے لگا رھے تھے۔
کینیڈا کے شھر ایڈمٹن میں بھی کیے گئے ایسے ھی ایک مظاھرے میں شریک لوگوں نے ایران اور مغربی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں کے خلاف امریکہ اور کینیڈا میں مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 178