فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

701570
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے باھمی تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے سوئیزرلینڈ سے واپسی پر تھران میں مختصر قیام کیا اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں تمام ملکوں کے لیے جھاز رانی اور توانائی کے تحفظ کی لازمی ضمانتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دو طرفہ اور علاقائی تعاون اور خاص طور سے آبنائے ھرمز میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کا موضوع بھی وزیر خارجہ ظریف اور یوسف بن علوی کے درمیان مذاکرات میں زیر بحث آیا۔
پچھلے تیس روز کے دوران عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کا یہ چوتھا دورہ تھران ہے۔
وہ گزشتہ ھفتے منگل کے روز بھی مختصر دورے پر تھران آئے تھے اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات باھمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh