فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

615964
ھندوستان میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف خواتین کے دھرنے ، مظاھرے اور ریلیاں جاری ہیں قومی شھریت ترمیمی قانون سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف دھلی کے شاھین باغ میں خواتین کا دھرنا پیر ستائیس جنوری کو بھی جاری رھا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر حزب اختلاف کی جماعتوں پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھروں اور دھرنوں کی پشت پناھی کا الزام لگایا ہے ۔
ھندوستان کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ شاھین باغ اب بقول ان کے دھلی کا ایک محلہ نھیں رھا۔ ان کا دعوی ہے کہ شاھین باغ اور ملک کے دیگر علاقوں میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرہ کرنے والے بقول ان کے ملک کو تقسیم کرنا چاھتے ہیں ۔
ھندوستان کے مرکزی وزیر نے یہ الزام ایسی حالت میں لگایا ہے کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرہ کرنے والے مرکزی حکومت پر نفرت کی سیاست، اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہیں ۔
یاد رھے کہ شاھین باغ سمیت دھلی کے مختلف علاقوں اور اسی طرح ھندوستان کی تقریبا سبھی ریاستوں اور اھم شھروں میں سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے مخالفین نے چھبیس جنوری کو ترنگا جھنڈا لھرایا، قومی ترانہ پڑھا اور ملک نیز اس کے جمھوری اور سیکولر نظام سے وفاداری کا اعلان کیا ۔
مظاھرین نے اسی کے ساتھ آئین ھند کا پری ایمبل ایک ساتھ پڑھ کے آئین کے تحفظ کا بھی عھدکیا ۔دھلی کے شاھین باغ علاقے میں چھبیس جنوری کو دس لاکھ سے زائد لوگوں نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھلی کے شاھین باغ میں ترنگا لھرانے کی تقریب میں دس لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا تھا ۔اسی طرح ملک کے دیگر سبھی اھم شھروں میں بھی سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاھرہ کرنے والے دسیوں لاکھ ھندوستانیوں نے ملک کے آئین اور جمھوری نیز سیکولر نظام سے وفاداری کا اعلان کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh