فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 25 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

670656
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں جو ماضی میں پاکستانی قانون کو توڑتے ھوئے کئی حادثات کا باعث بنیں اس بار نیز ایک پاکستانی خاتون کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے فیصل چوک پر امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ھو گئے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی سفید رنگ کی گاڑی نے سنگل بند ھونے کے باوجود سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔ پولیس نے سفارتخانے کی گاڑی کو مزید کارروائی کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کھنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امجد نامی ڈرائیور چلا رھا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رھے کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں نے ماضی میں بھی تیزرفتاری اور قانون شکنی کرتے ھوئے کئی گاڑیوں کو روند ڈالا اور چند ماہ قبل امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے ایک پاکستانی موٹر سائیکل سوار پر گاڑی چـڑھا دی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ھی جاں بحق ھوا۔

Add comment


Security code
Refresh