چین میں کورونا وائرس سے ھلاکتوں کی تعداد اسّی سے تجاوز کرگئی ہے۔
بینجنگ سے موصولہ رپوٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ذرائع نے کورونا وائرس سے اسّی ھلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔
چین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک دو ھزار سات سو چوالیس افراد کے اس وائرس سے متاثر ھونے کی اطلاعات مل چکی ہیں۔
اسی کے ساتھ اطلاعات ہیں کہ چین نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں تا اطلاع ثانوی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے کورونا کے وبائی شکل میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ووھان شھر سے ، ھنگامی طور پر شھریوں کو نکال لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا بیماری میں پانچ افراد کے مبتلا ھونے کی تصدیق ھوچکی ہے۔ امریکی حکام کا کھنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں تقریبا سو افراد کے اس وائرس سے متاثر ھونے کا شبہ ہے ۔
چین میں کورونا وائرس ، ھلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 170