فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 24 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

645301
شامی فوج پیر کے روز معرۃ النعمان نامی اسٹراٹیجک علاقے کو جو نصرہ فرنٹ کا اھم ٹھکانہ سمجھا جاتا ہے، تین طرف سے محاصرے میں لے لیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج جنوبی مشرقی صوبے ادلب کے اسٹراٹیجک شھر معرۃ النعمان کے اطراف میں مسلسل پیشرفت کر رھی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے پیر کے روز دوپھر کے بعد معرۃ النعمان کے جنوبی علاقے میں اھم پیشرفت کی اور الحامدیہ، بسیدا اور بابولین نامی تین قصبوں کو دھشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔
یہ قصبے معرۃ النعمان اور خان شیخون کی شاھراہ پر واقع ہیں۔ اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ فوج کی اس پیشرفت سے معرۃ النعمان کا علاقہ تین طرف سے شامی فوج کے محاصرے میں آ گیا ہے۔
اس سے پھلے شامی فوج نے متعدد قبصوں اور دیھاتوں کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔
شام کی فوج نے 24 جنوری کو جنوب مشرقی ادلب کا آپریشن پھر سے شروع کیا تھا جس کے دوران فوج نے کافی پیشرفت کی اور متعدد علاقوں کو دھشت گردوں سے پاک کر دیا۔

Add comment


Security code
Refresh