فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 24 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603802
اسلامی جمھوریہ ایران کے پولیس سربراہ جنرل حسین اشتری نے کھا ہے کہ افغانستان پر امریکی قبضے کے بعد سے اس ملک میں منشیات کی پیداوار میں پچاس گنا اضافہ ھوا ہے۔
جنرل حسین اشتری نے پیر کو یوم انسداد منشیات کے حوالے سے تھران میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے تاکید کی کہ اقوام متحدہ کو افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے امریکی کردار پر ردعمل ظاھرکرنا چاھئے۔
جنرل حسین اشتری نے کھا کہ گزشتہ دس مھینے کے دوران مختلف قسم کی سات سو ٹن منشیات ضبط کی گئی جس میں گذشتہ برس کے مقابلے میں اٹھارہ فیصد اضافہ ھوا ہے۔
جنرل حسین اشتری نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ بھتر فیصد منشیات ایران کے مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں میں ضبط کی گئی ہے کھا کہ مشرقی ایران میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا کا پتہ لگانے کے لئے انٹیلیجنس سرگرمیاں بڑھا دی گئی ہیں۔
اسلامی جمھوریہ ایران، منشیات کی روک تھام کے لئے اب تک تقریبا چار ھزار سیکورٹی اھلکاروں کی جان کا نذرانہ پیش کر چکا ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ھزاروں میں ہے۔ اقوام متحدہ ایران کو ، انسداد منشیات کا علمبردار سمجھتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh