امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے میں ایران، عراق اور افغانستان ڈسک کے سربراہ افغانستان میں پیر کو تباہ ھونے والے امریکی طیارے میں ھلاک ھوگیا۔
روسی ذرائع کے مطابق افغانستان میں پیر کو امریکا کا جو طیارہ تباہ ھوا اس میں مائیکل دی انڈرا بھی تھے جنھیں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا منصوبہ بنانے والا بتایا گیا ہے۔
مائیکل دی انڈرا سی آئی اے میں ایران، عراق اور افغانستان میں ھونے والے آپریشنز کے سربراہ تھے اور انھیں سی آئی اے میں آیت اللہ مائک بھی کھا جاتا تھا۔
ویسٹرن ڈو ڈے کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ روسی ذرائع نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی مھم کے سربراہ مائکل دی انڈرا کی افغانستان میں حادثے کا شکار ھونے والے امریکی طیارے میں موت ھوگئی ہے۔
مائیکل دی انڈریا کو مشرق وسطی میں امریکی منصوبوں کو نافذ کرنے والے اھم افراد میں سمجھا جاتا ہے۔
طالبان نے باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ اس نے افغانستان کے صوبہ غزنی میں امریکا کے ایک طیارے کو مار گرایا ہے۔ طالبان نے جلتے ھوئے طیارے کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔
امریکا نے افغانستان میں اپنے طیارے کے گرنے کی خبروں کی تائید کی ہے لیکن اس بات کی تائید نھیں کی کہ اسے مار گرایا گیا ہے۔ امریکا نے یہ بھی نھیں بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور کتنے ھلاک ھوئے۔
نیویارک ٹائمز نے جون 2017 میں اپنے مقالے میں مائیکل دی آندرا کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ھوئے لکھا تھا کہ سی آئی انے انھیں ڈارک پرنس اور آیت اللہ مائک کا لقب دیا تھا۔
گاسپا نیوز کے ایڈیٹر فابیو کاریسو نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ سی آئی اے میں میڈل ایسٹ ڈیسک کے سربراہ آیت اللہ مائک ممکنہ طور پر افغانستان میں گرنے والے امریکی جھاز میں ھلاک ھوگیا۔
سی آئی اے میں میڈل ایسٹ ڈیسک کے سربراہ آیت اللہ مائک ھلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 147