www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

503272
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کی رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں کھا کہ جمھوریت کی دعویدار حکومتوں کو چاھیے کہ ڈیل آف سنچری کے بجائے جو مردہ ھی پیدا ھوگی، رھبر معظم انقلاب اسلامی کے تجویز کردہ جمھوری حل کو تسلیم کریں۔ ایک ایسا استصواب رائے جس میں تمام فلسطینی عوام چاھے وہ مسلمان ھوں یا یھودی یا کہ عیسائی ھوں، وہ سب حصہ لے کر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ھی کریں گے۔
یاد رھے کہ اسرائیل کی ایماء پر امریکہ کی جانب سے پیش کردہ ناکام ھو جانے والے سینچری ڈیل نامی مبینہ منصوبہ میں 4 شرائط کو شامل کیا گیا ہے جن کی بناء پر فلسطین کی طرف سے اسرائیل کو ایک یھودی ملک ماننا پڑے گا، غزہ کو اسلحے سے خالی کرنا ھو گا، حماس کو ھتھیار ڈالنا ھو گا۔ اس کے علاوہ فلسطین کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا بھی مذکورہ شرائط میں شامل ہے۔

Add comment


Security code
Refresh