www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

420656
افغان علاقے سے پاکستان پر مارٹر حملے کے بعد طور خم بارڈر عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروق نے کھا ہے کہ افغانستان سے دو مارٹر گولے فائر کیے گئے تاھم اس سے کوئی جانی نقصان نھیں ھوا۔
ان کا کھنا تھا کہ اس واقعے کے بعد طورخم سرحد کو سیکیورٹی وجوھات کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ عائشہ فاروقی نے مزید کھا کہ پاکستان، اس معاملے کو افغان حکام کے سامنے اٹھائے گا۔
پاکستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ یہ پھلی مرتبہ نھیں کہ افغانستان سے سرحد پار حملہ کیا گیا ھو۔ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ میں گیارہ افراد زخمی ھوگئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh