www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

462914
امریکی وزیر خارجہ نے شمال مغربی شام میں دھشت گردوں کی حمایت میں شام اور اس کے اتحادیوں کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بغداد پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن شامی حکام اور صوبہ ادلب اور حلب میں جاری فوجی آپریشن کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف سخت ترین سفارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادی شام میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں جنگ بندی کے حوالے سے ترکی اور روس کے درمیان اتفاق رائے ھونے کے باوجود یہ دھشت گرد عناصر ہیں جو امن معاھدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh