پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی شھادت کے موقع پر چھوٹا امامباڑہ ،لکھنوٴ میں 28۔29 جنبوری 2020 کو
دو روزہ فاطمیہ ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح حجة الاسلام مولانا سید محمد عابدی صاحب اورحجة الاسلام مولانا نذر عباس رضوی صاحب نے فرمایا
اس ہیلتھ کیمپ میں جنرل فیزیشین کے طور پر ڈاکٹر وصی جعفری ،ڈاکٹر آل محمد ،ڈاکٹر محمد مھدی،ڈاکٹر فہد خان،ڈاکٹر الٰہ حیدر ،ڈاکٹر زھرا حیدر ،آنکھوں کے معالجے کے لئے ڈاکٹر زیڈ نقوی، دانتوں کے معالجے کے لئے ڈاکٹر صامت جعفری اور عورتوں کے مخصوص امراض کے تدراک کے لئے ڈاکٹر ملیکا زینب کے خدمات فراھم کئے گئے ۔
مذکورہ کیمپ دن میں 2 بجے سے شام 6 بجے تک لگایا گیا جس میں مریضوں کو مفید مشوروں کے ساتھ مفت دوائیاں اور تقریبا 200 لوگوں کو فری چشمے بھی فراھم کئے گئے۔
کیمپ میں ہلیتھ چیک اپ، شوگر ٹیسٹ وغیرہ جیسی سھولیات بھی فراھم تھیں۔
اس کیمپ کو طہ فاونڈشین، طہ پالی کلینک ، امامیہ میڈکس انٹر نیشنل اور جماعت جعفری کے باھمی تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔