رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کے ساتھ کھا ہے کہ امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نھیں ھوگا۔ اسی کے ساتھ ایران کے اسپیکر نے اسلامی ملکوں کے اسپیکروں سے امریکا کے ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کی بھر پور مخالفت کی اپیل کی ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی کے ٹوئٹرپیچ پر، سینیچری ڈیل کی رونمائی پر ردعمل ظاھرکرتے ھوئے رھبر انقلاب اسلامی کے گزشتہ سال کے خطاب کو دوبارہ نشر کیا گیا ہے جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ مسئلہ فلسطین کو ذھنوں سے ختم نھیں کیا جاسکتا اور یقینا فلسطینی قوم اور تمام مسلم اقوام سینچری ڈیل کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گی اور اسے ناکام بنا دیں گی۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے اپنے اس بیان میں فرمایا تھا کہ اللہ نے چاھا تو فلسطین کے بارے میں سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کا شیطانی اور خباثت آمیز منصوبہ کبھی کامیاب نھیں ھوگا اور جو لوگ بیت المقدس کو یھودیوں کے حوالے کرنے کی باتیں کر رھے ہیں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ملکوں کے پارلیمانی سربراھوں کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں امریکی صدر کے پیش کردہ جعلی امن منصوبے کے مقابلے اور بحران فلسطین کے منصفانہ حل پر زور دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کے ارسال کردہ خط میں کھا گیا ہے کہ سینچری ڈیل تمام عالمی قوانین اور ضابطوں، تمام عالمی قرار دادوں، اقوام متحدہ کے منشور اور اسی طرح مسئلہ فلسطین کے حل سے متعلق عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی پیش کردہ تجاویز کے منافی ہے۔
انھوں نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران سرزمین فلسطین کے تمام اصلی باشندوں کی مشارکت سے جمھوری اور سیاسی بنیادوں پر ایک ریفرنڈم کے انعقاد کو موجودہ بحران سے نکلنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کا ذریعہ سمجھتا ہے جو فلسطینی عوام کا بینادی اور قانونی حق ہے۔
ایران کے اسپیکر نے اپنے خط میں اسلامی ملکوں کے اسپیکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سینچری ڈیل نامی اس جعلی امن منصوبے کے خلاف ٹھوس موقف اپنائیں اور اسے ناکام بنانے کے لیے لازمی کوشش انجام دینے کے ساتھ ساتھ سرزمین فلسطین میں ریفرنڈم کے انعقاد کی حمایت کرکے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پوری سفارتی اور پارلیمانی توانائیاں بروئے کار لائیں۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ سینچری ڈیل کے خلاف غزہ کے مختلف علاقوں میں مکمل ھڑتال ہے جبکہ غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں میں مظاھرے کیے جا رھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی سرکاری اور نجی عمارتوں پر سیاہ پرچم لھرا رھے ہیں جو اس بات کا پیغام دے رھے ہیں کہ فلسطینی عوام صھیونی دشمن کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نھیں ھونے دیں گے اور سینچری ڈیل کو علمی جامہ پھنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نھیں ھوگا۔
ادھر فلسطین کی اسلامی اور قومی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں سینچری ڈیل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے اسے مسئلہ فلسطین اور فلسطینیوں کے تشخص کو نابود کرنے کا امریکی منصوبہ قرار دیا ہے۔
امریکا کا شیطانی سینچری ڈیل منصوبہ کبھی پورا نھیں ھوگا، رھبر انقلاب اسلامی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 149