یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں آرامکو آئیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی اڈوں کے خلاف یمنی فوج کی بےمثال کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یمنی فورسز نے اس سے قبل آرامکو آئل تنصیبات کے ساتھ ھی سعودی عرب کے ابھا و جیزان ھوائی اڈوں ، خمیس مشیط فوجی اڈے اور سعودی عرب کے دیگر حساس اور بنیادی اھداف کو میزائلی اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یحیی سریع نے مزید کھا کہ یمن کی مسلح افواج نے مغربی شھر مارب کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے اور مارب و الجوف صوبوں کے اضلاع اور دوھزار پانچ سو مربع کیلومیٹر سے زیادہ زمینیں دشمن کے قبضے سے آزاد کرا لیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے البنیان المرصوص آپریشن میں دشمن کے ھزاروں فوجیوں کوھلاک ، زخمی اور قید کرنے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے اعلان کیا کہ یمنی فورسز نے صوبہ مارب کے ضلع صرواح اور صوبہ الجوف کے علاقے میں دشمن کے پانچ بریگیڈ کو تباہ کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کھا کہ یمن کی مسلح افواج ملک کی مکمل آزادی و خودمختاری تک اپنی جدوجھد جاری رکھیں گی اور خارجی دشمن کے مقابلے میں یمن کا دفاع کریں گی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کھا کہ جن لوگوں نے یمن سے خیانت کی لیکن اب پشیمان ہیں اور واپس آنا چاھتے ہیں ان کے لئے آغوش وطن کھلی ھوئی ہے۔ ۔
یمن نے سعودی عرب کی آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنایا : یمنی فوج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 172