فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراھوں کے نام اپنے پیغام میں سینچری ڈیل کے نفاذ اور اسے تسلیم کرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی شراکت داری کی بابت خبردار کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایسا کرنے والوں کو فلسطینی قوم معاف نھیں کرے گی-
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اپنے اس پیغام میں عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراھوں سے کھا ہے کہ وہ پوری قوت کے ساتھ سینچری ڈیل کو مسترد کردیں ۔
انھوں نے عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراھوں سے کھا ہے کہ وہ صھیونی حکومت کی سازشوں اور غرب اردن میں صھیونی بستیوں کی تعمیر کے بارے میں امریکی حکومت کی کھلی حمایت کے خلاف متحدہ موقف اپنائیں -
حماس کے سربراہ نے شرمناک سینچری ڈیل کو تسلیم یا اس کے نفاذ کے بارے میں کسی بھی طرح کی لاپروائی کو بدنما داغ بتایا جو کبھی بھی طرح صاف نھیں ھوگا ۔
سینچری ڈیل کے مقابلے میں فلسطینی گروھوں کے درمیان اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ھوئے اسماعیل ھنیہ نے کھا کہ سینچری ڈیل کا مل کر مقابلہ کرنے کے معاملے پر فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ اتفاق رائے ھوگیا ہے -
واضح رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کوصھیونی حکومت کے وزیراعظم کے ساتھ نسل پرستانہ اور شرمناک سینچریل ڈیل منصوبے کی رونمائی کی -
عرب اور اسلامی ملکوں کے سربراھوں کو حماس کا انتباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 158