متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے نیویارک ٹائمز میں اپنے مقالے کے شائع ھونے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ فلسطینیوں نے جب بھی "نو" NO کھا انھیں شکست ھوئی۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد نے جمعے کی شام ایک ٹوئٹ کے ذریعے امریکا کے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کی حمایت کی۔
انھوں نے نیویارک ٹائمز میں شائع اپنے مقالے کا لینک شیئر کرتے ھوئے ٹوئٹ کیا جس کا عنوان تھا فلسطینیوں نے جب بھی "نو" NO کھا، انھیں شکست ھوئی۔
واضح رھے کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ ان تین عرب سفیروں میں تھے جو منگل کے روز سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کے پروگرام میں شریک تھے۔
متحدہ عرب امارات نے امریکا کے مسلط کردہ سینچری ڈیل منصوبے کے بعد منگل کے روز کھا تھا کہ ٹرمپ کا منصوبہ ایک اچھا آغاز ہے۔ اس نے فلسطینیوں سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔
سینچری ڈیل کی حمایت میں بن زائد کا ٹوئٹ ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ سنیچر کو قاھرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ٹرمپ کے مسلط کردہ منصوبے کے بارے میں صلاح و مشورہ کریں گے۔
خیانت کی انتھا، بن زائد نے سینچری ڈیل کی حمایت میں نئی منطق پیش کر دی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 145