فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

202941
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ پر پابندی عائد کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ شخصیات پر پابندیوں کا ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نھیں پڑے گا۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے اپنی غیرقانونی و ناکام پالیسیوں کو جاری رکھتے ھوئے ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے اور اس ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ پر پابندی کو امریکہ کی شکست کی علامت قرار دیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ علی اکبر صالحی ملک کی اھم علمی و سیاسی شخصیت ہیں اور ان پر پابندی کا اسلامی جمھوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی پیشرفت پر کوئی اثر نھیں پڑے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر یہ کوئی پہلی بار یکطرفہ طور پر غیرقانونی پابندی نھیں عائد کی گئی ہے۔انھوں نے کھا کہ ایران کے ایٹمی سائنسداں اس سے پہلے بھی امریکہ اور صھیونی حکومت کے کینے و دشمنی کا شکار ھوچکے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کھا کہ امریکی حکام رائے عامہ کی توجہ ٹرمپ کے مواخذے سے ھٹانے اور سینچری ڈیل کی ناکامی کو چھپانے کے لئے ملت ایران کے خلاف اس طرح کے گھٹیا اقدامات کر رھے ہیں ۔

Add comment


Security code
Refresh