فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 20 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201500
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ صدی کی ڈیل یقینا ناکامی سے دوچار ھوگی۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمدعلی موحدی کرمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ سینچری ڈیل درحقیقت ، صدی کی رسوائی ، صدی کی ذلت اور صدی کی خیانت ہے کھا کہ سینچری ڈیل بعض عرب حکومتوں کی خیانت کا نتیجہ ہے لیکن کوئی بھی سازش اور خیانت فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال نھیں کرسکتی ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ دنیا کے حریت پسندوں نے سینچری ڈیل کی مذمت کی ہے کھا کہ استقامت امریکہ کی کمر توڑ دے گی اور فلسطین آزاد ھوگا۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کہ دشمن استقامت کو غیر مسلح کرنا چاھتا ہے کھا کہ امریکیوں کی یہ خواھش کبھی پوری نھیں ھوگی۔
اس موقع پر تھران کے نمازیوں نے فلسطین مخالف سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف زوردار نعرے لگائے اور اس کی مذمت کرتے ھوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

Add comment


Security code
Refresh