تحریک انصاراللہ کے رھنما اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے نے اس ملک کے اقتصادی اور انسانی بحران کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے مارتین گریفیتس سے ملاقات میں کھا کہ یمن کا جاری محاصرہ اس ملک میں اقتصادی و انسانی بحران پیدا ھونے کا باعث ھوا ہے۔
گریفتس، یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملے روکنے اور فوجی کشیدگی میں کمی کے طریقہ کار کے بارے میں تحریک انصاراللہ کے رھنماؤں سے گفتگو کے لئے اتوار کو صنعا پھنچے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کا صلاح و مشورہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 163