www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

968315
افغانستان کی سرحد سے ملنے والے پاکستانی علاقے کے ایک گاؤں میں راکٹ حملے کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد مارے گئے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ راکٹ افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے داغا گیا تھا جو ضلع باجوڑ کے علاقے خار کے گاؤں بٹوار میں ایک مکان پر گرا۔ اس حملے میں ایک ھی گھر کے سات افراد مارے گئے جن میں چار کم سن بچے بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں انتیس جنوری کو پاکستان نے اپنے سرحدی علاقے پر ھونے والے راکٹ حملے کے بعد طور خم بارڈر کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نھیں ھوا تھا۔
کھا جا رھا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے بعض سرحدی علاقوں میں طالبان اور دوسرے دھشت گرد گروھوں کے خفیہ ٹھکانے اب بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے سرحدوں کے دونوں جانب راکٹ حملوں کے واقعات اکثر پیش آتے رھتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh