www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902692
ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے تھران میں ملاقات اور باھمی دلچسپی کے سب ھی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بورل پیر کی صبح تھران پھنچے اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جوزف بورل اور ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات میں علاقائی اور بین الاقومی مسائل کے بارے میں بھی بات چیت ھوئی۔
جوزف بورل نے بعد ازاں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی ہے۔
ایران یورپ تعلقات، ایٹمی معاھدہ کی صورتحال، اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال، یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف اور ایرانی عھدیداروں کے درمیان ملاقات میں زیر بحث آنے والے معاملات ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh