فلسطینی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے فلسطینی نوجوانوں میں پیدا ھونے والے صھیونیت مخالف جذبے کو سرزمین فلسطین کی آزادی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔
حماس کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے شھروں میں آباد فلسطینیوں کی عظیم استقامتی تحریک اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ھمہ گیر اور دائمی انقلاب کی علامت ہے۔حماس کے بیان میں یہ بات زور دے کر کھی گئی ہے کہ فلسطینیوں کی ھمہ گیر استقامت نے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پھنانے کی امریکہ اور صھیونی خواھش کو خاک میں ملا دیا ہے۔فلسطینی عوام نے جمعرات کو امریکی صھیونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف احتجاج کرتے ھوئے دو الگ الگ کارروائیوں کے درمیان متعدد اسرائیلی فوجیوں پر حملے کیے ہیں۔
پہلی کارروائی مقبوضہ بیت المقدس میں انجام دی گئی جس میں ایک فلسطینی شھری نے چودہ صھیونی فوجیوں کو اپنی گاڑی تلے روند کر زخمی کردیا۔
دوسری کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان نے مسجدالاقصی باب الاسباط کے قریب کھڑے صھیونی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس میں ایک صھیونی فوجی زخمی ھوگیا۔
بعد ازاں اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو شھید کردیا۔مغربی رام اللہ کے کرکر ٹاؤن میں ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک صھیونی فوجی کو زخمی کردیا ہے۔
جمعرات کے روز مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چار فلسطینی شھید اور اسی کے قریب زخمی ھوئے ہیں۔
فلسطینی کا صھیونیت مخالف جذبہ وطن کی آزادی کا پیش خیمہ ہے، حماس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 161