روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے تھائی لینڈ کے شمال مشرقی شھر میں فوجی اھلکار کی فائرنگ میں 20 افراد کے ھلاک ھونے کی تائید کی ہے۔
ترجمان نے فائرنگ میں زخمی ھونے والے افراد کی صحیح تعداد نھیں بتائی ہے۔
انھوں نے کھا کہ یہ واضح نھيں ھو سکا ہےکہ شاپنگ مال میں مسلح افراد نے کسی کو یرغمال بھی بنایا رکھا تھا یا نھیں جبکہ اب تک وہ فرار ہے۔
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی شروعات شام کو تھائی فوج کی بیرکس میں ھوئی جھاں سارجنٹ میجر کی فائرنگ میں ایک فوجی سمیت تین افراد ھلاک ھوگئے۔ اس کے بعد مذکورہ فوجی اھلکار گاڑی چوری کرکے ڈاون سینٹر کی جانب بھاگا۔ ٹاون سینٹر میں مذکورہ فوجی اھلکار نے مشین گن سمیت فوج سے چرائے گئے ھتھیاروں کا استعمال کیا۔
مال میں گھسنے کے بعد لوگوں اور میڈیا کو خبردار کرتے ھوئے حملہ آور نے کھا کہ وہ ایسی کوئی معلومات شیئر نہ کریں جس سے مال میں موجود افراد کی زندگی خطرے میں آ جائے۔
تھائی لینڈ کے ایک فوجی اھلکار نے فائرنگ کرکے 20 افراد کو ھلاک کر دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 156