دھلی کے اسمبلی انتخابات میں ھفتہ کوووٹ ڈالے گئے اور تقریبا سبھی اھم شخصیات نے اپنے حق رائے دھی کا استعمال کیا اور لوگوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
دھلی کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق شام چھے بجے تک جاری رھی - ھندوستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ دوھزار پندرہ کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کا تناسب کم رھا - اس بار دھلی کے اسمبلی انتخابات میں اصل مقابلہ عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ہے جبکہ کانگریس بھی ایک مضبوط حریف کے طور پر الیکشن میں اتری ہے –
سبھی اھم سیاسی جماعتوں کے رھنماؤں اور اعلی حکام نے اپنے حق رائے دھلی کا استعمال کیا اور لوگوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کی - اس درمیان عام آدمی پارٹی ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس تینوں نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے ہیں –
عام آدمی پارٹی نے گذشتہ پانچ برسوں کی اپنی کارکردگی پر ووٹ مانگا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شاھین باغ میں جاری دھرنے کو اپنا اھم انتخابی موضوع بنایا ہے –
انتخابی مھم کے دوران عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی پوری قوت صرف کردی ہے - دھلی اسمبلی الیکشن کے نتائج کا اعلان گیارہ فروری کو کیا جائے گا ۔
دھلی کے اسمبلی انتخابات میں تقریبا 60 فیصد ووٹنگ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160