www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

602451
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کھا ہے کہ مغربی ایشیا سے سامراجی طاقتوں کے مکمل انخلا تک استقامتی محاذ کی جدوجھد جاری رھے گی۔
مشھد مقدس میں شھدائے استقامت کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ھوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل رمضان شریف کا کھنا تھا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شھید کرنے کے باوجود امریکہ اور اسرائیل خطے میں اپنے مقاصد حاصل نھیں کر سکیں گے۔
انھوں نے کھا کہ سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد استقامتی محاذ کمزور نھیں ھوا بلکہ ان کے جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ھوگیا کہ ایرانی قوم استقامت کے راستے پر پوری طرح گامزن ہے۔انھوں نے کھا کہ ایران کے عوام خطے میں سامراجی طاقتوں کے مقاصد پورے نھیں ھونے دیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان نے مزید کھا کہ سامراجی طاقتوں کی خطے میں موجودگی کا اصل مقصد اسرائیل کو تحفظ فراھم اور مسلم ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا ہے۔ انھوں نے کھا کہ سامراجی طاقتوں کو مغربی ایشیا میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا اور ان کے مقاصد کبھی پورے نھیں ھوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی جو تین جنوری کو حکومت عراق کی دعوت پر بغداد گئے، عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مھدی المھندس اور آٹھ دیگر افراد کے ھمراہ امریکی فوج کے دھشت گردانہ حملے میں شھید ھوگئے تھے۔
اھواز، مشھد، تھران، قم اور کرمان میں شھید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں مجموعی طور پر ڈھائی کروڑ ایرانیوں نے شرکت کی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh