www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

660521
صھیونی فوجیوں نے اپنی وحشیانہ جارحیت کو جاری رکھتے ھوئے غرب اردن میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شھید اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شھر طولکرم کے قفین نامی علاقے میں ایک انیس سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشھید کردیا۔ صھیونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران غرب اردن کے دیھاتوں قفین، بلعین اور الخلیل کے علاقے باب الزاویہ میں صھیونی فوجیوں سے شدید جھڑپیں ھوئیں-
اس درمیان غرب اردن کے شھر اریحا میں فلسطینیوں نے سینچری ڈیل کے خلاف ایک بڑا مظاھرہ کیا۔
صھیونی فوجیوں نے فلسطینی مظاھرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی نوجوان متاثر ھوئے جبکہ غرب اردن کے شمالی گاؤں کفرقدوم میں صھیونی فوجیوں کے حملے میں تیس سے زائد فلسطینی نوجوان زخمی ھوگئے۔

Add comment


Security code
Refresh