ھندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاھرے جاری ہیں اس درمیان اطلاعات ہیں کہ شاھین باغ کے مظاھرین وزیرداخلہ امت شاہ سے اتوار کو ملاقات کرسکتے ہیں۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ھندوستان کے مختلف شھروں میں احتجاجی مظاھرے اور دھرنے جاری ہیں –
ھندوستان کے صنعتی اور اقتصادی مرکز ممبئی کے آزاد میدان میں بھت بڑی تعداد میں لوگوں نے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا یہ دھرنا مھا مورچہ کے نام سے دیا گیا ہے ۔
احتجاجی دھرنے میں شریک لوگوں نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے کھا ہے کہ وہ سی اے اے کو واپس لے - ادھر بنگلورو کے بلاول باغ میں بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنا اور مظاھرہ جاری ہے جس میں مختلف مذاھب کے لوگ شریک ہیں۔
اس درمیان گذشتہ دومھینے سے دھلی کے شاھین باغ میں جاری دھرنے کے شرکا نے کھا ہے کہ وہ اتوار کو ایک ساتھ وزیرداخلہ امت شاہ کے گھر جائیں گے اور ان سے بات کریں گے۔ دو روز قبل امت شاہ نے کھا تھا کہ وہ سی اے اے کے خلاف مظاھرہ کرنے والوں سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔
شاھین باغ کے مظاھرین کا کھنا ہے کہ ملاقات کے لئے کوئی وفد نھیں جائے گا بلکہ سبھی مظاھرین مارچ کی شکل میں امت شاہ کے گھرجائیں گے مظاھرین کا کھنا ہے کہ چونکہ دھرنا کسی کی قیادت میں نھیں ھو رھا ہے اس لئے چند لوگوں کا وفد نھیں بھیجا جائےگا بلکہ سب ایک ساتھ جائیں گے-
دوسری جانب دھلی پولیس کا کھنا ہے کہ وہ ایک ساتھ مارچ کی شکل میں لوگوں کو وزیرداخلہ کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نھیں دے گی - دھلی پولیس کا کھنا ہے کہ اسے اس سلسلے میں کوئی اطلاع بھی نھیں دی گئی ہے۔
ھندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاھرے جاری ، مظاھرین اور وزیرداخلہ کے درمیان ملاقات کا امکان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 196