ایران اور عراق نے عالمی عدالتوں میں سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے پر مبنی امریکہ کے مجرمانہ اقدام کے خلاف متفقہ طور پر کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے نائب سربراہ اور عراق سے آئے ایک وفد کی ملاقات ھوئی جس میں جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے پر مبنی امریکہ کے دھشتگردانہ اقدام کے خلاف انجام پانے والے ممکنہ قانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پرایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ علی باقری کنی نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران عالمی عدالتوں میں جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کرنے والے دھشتگرد مجرموں کے خلاف ھر ممکن قدم اٹھائے گا۔
باقری کنی نے کھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کر کے یہ ثابت کر دیا کہ امریکی زوال کی بات محض ایک دعوی نھیں ہے بلکہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کو ھر ممکن پہلو سے عالمی عدالتوں میں اٹھائے گا۔
عراقی وزارت انصاف میں ھیومن رائٹس اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد ترکی عباس نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کئے جانے پر مبنی امریکہ کے اقدام کو ایک ریاستی دھشتگردی قرار دیا۔
انھوں نے کھا کہ اس امریکی جرم کے چھپے ھوئے پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے ایران و عراق کی وزارت خارجہ اور عدلیہ کے عھدیداروں کے درمیان تعاون ایک لازمی امر ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر تین جنوری کو بغداد پھنچے تھے جھاں امریکی دھشتگردوں نے ایک فضائی کارروائی کرتے ھوئے انھیں عراق کی الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر اور دیگر ساتھیوں کے ھمراہ شھید کردیا تھا۔
ایران و عراق نے کیا امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس لڑنے کا فیصلہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 214