
جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مختلف صوبوں کے رھائشی علاقوں اور محلوں کو اپنے میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعے کو صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ھوئے سات جولائی علاقے کے کچھ مقامات پر میزائل برسائے اور توپوں کے گولے داغے۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے التحیتا کے پھاڑی علاقوں اور صوبہ الحدیدہ کے مشرقی حیس علاقے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔
جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں اور میزائلی حملوں کے نتیجے میں عام شھریوں کے متعدد مکانات ڈھےگئے اور مال و اسباب تباہ و برباد ھوگئے۔
اسی طرح سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے رازح ، سحار و حیدان اور صوبہ الجوف کے الغیل ، خب ، الشعب اور المتون علاقوں پر کئی بار بمباری کی۔ درایں اثنا جارح سعودی اتحاد کے کچھ کرائے کے فوجیوں نے گذشتہ رات جیزان کے علاقے میں گھات لگا کر یمنی فوج کے کئی جوانوں کو شھید اور زخمی کردیا۔ درایں اثنا یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کی صبح شمال مغربی یمن کےصوبہ الجوف میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیارے ٹورناڈو کو مار گرایا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے بتایا کہ کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین میزائلوں سے سرنگوں کیا گیا ہے۔
یحیی السریع نے کھا کہ اس جنگی طیارے کو صوبہ الجوف میں دشمنانہ کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا اور تباہ کیا گیا ہے۔ یحیی سریع نے کھا کہ یمن کی فضائیں دشمن کے لئے کھلی ھوئی نھیں ہیں اور دشمن کو کچھ بھی کرنے کے لئے ھزار بار سوچنا پڑے گا۔ تباہ ھونے والے لڑاکا طیارے ٹورناڈو کو برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مل کر بنایا ہے۔ دشمن کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمن کی فوجی اور دفاعی طاقت و صلاحیت میں روز بروز اضافہ ھو رھا ہے۔
سعودی عرب امریکا ، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کا بحری ، فضائی اور بری محاصرہ کئے ہے ۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ھزار سے زیادہ یمنی شھید دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ھوچکے ہیں ۔
یمن کا ظالمانہ محاصرہ جاری رھنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سھولتوں و دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے تاھم یمنی عوام کی استقامت و پائداری کی بنا پر سعودی عرب اور اس کا جارح اتحاد اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نھیں کر سکا ہے۔
یمن کے رھائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کے حملے جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 222

