www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

129867
کورونا وائرس میں مبتلا مزید ایک سو بیالیس افراد کی اموات ھوجانے سے چین میں کورونا وائرس میں مرنے والوں کی تعداد سولہ سو پینسٹھ ھوگئی ہے ۔
چین کے قومی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مزید ایک سو بیالیس افراد ھلاک ھوگئے ہیں اور ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں مزید دوھزار نو لوگوں کا اضافہ ھوگیا ہے یوں چین میں مرنے والوں کی تعداد سولہ سو پینسٹھ اور مبتلا افراد کی تعداد انھتر ھزار سے زائد ھوگئی ہے -
ین میں کورونا وائرس میں مرنے اور مبتلا ھونے والوں کی زیادہ تعداد صوبہ ھوبئی میں ہے یہ وھی صوبہ ہے جھاں سے کورونا وائرس پھیلا ہے -
کورونا وائرس کی وجہ سے چین کی معیشت کو زبردست نقصان ھوا ہے خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں اس کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا ہے -
چین سے باھر بھی تقریبا پانچ سو افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جبکہ جاپان ھانگ کانگ فلیپین اور فرانس میں کورونا کی وجہ سے چار افراد کی اموات ھوچکی ہیں -
دوھزار تین میں بھی چین میں سارس نامی ایک مھلک وائریس پھیلا تھا جس میں ساڑھے سات سو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh