www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

127376
دھلی کے شاھین باغ میں گذشتہ دو مھینے سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری دھرنے پر بیٹھی خواتین نے اتوار کو وزیرداخلہ سے بات کرنے کے لئے ان کی رھائشگاہ کی جانب مارچ شروع کیا ھی تھا کہ پولیس نے انھیں روک دیا۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق دھلی کے شاھین باغ میں احتجاجی مظاھرے اور دھرنے پر بیٹھی خواتین نے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے اس بیان کے بعد کہ وہ مظاھرین سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ان سے ملاقات کے لئے اتوار کو ان کی رھائشگاہ جانے کے لئے مارچ نکالا لیکن دھلی پولیس نے یہ کہہ کر انھیں روک دیا کہ مظاھرین کو اس مارچ کی اجازت نھیں دی گئی ہے –
پولیس کا یہ بھی کھنا ہے کہ وزیرداخلہ سے ملاقات کا کوئی وقت بھی نھیں ملا ہے - اس درمیان دھرنے پر بیٹھی بزرگ خواتین اور دھلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے درمیان بات چیت ھوئی ۔ پولیس نے ان خواتین کو سمجھایا کہ اس مارچ کے لئے اجازت نھیں ہے اس لئے وہ آگے نھیں جاسکتیں ۔
پولیس کے اس بیان پر بزرگ خواتین نے کھا کہ وہ پولیس کی بات کو سمجھتی ہیں اور قانون کو کسی بھی صورت میں اپنے ھاتھ میں نھیں لیں گی اور پولیس کے ساتھ ھر طرح کا تعاون کریں گی - دھرنے پر بیٹھی خواتین نے اتوار کی صبح وزیرداخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر ان سے ملاقات کے لئے کھا ہے۔
پولیس کا کھنا ہے کہ وہ خط کے جواب کا انتظار کر رھی ہے اور اس کے بعد ھی وہ اس مارچ کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گی - سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گذشتہ دومھینے سے دھلی کے شاھین باغ سمیت شھر کے اٹھائیس مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں –
شاھین باغ کی خواتین نے اتوار کو بھی اپنے دھرنے کی جگہ پر اس عزم کا اعلان کیا کہ وہ اپنے مطالبات پورے ھونے تک احتجاج جاری رکھیں گی - دھلی کے خریجی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ ، سیلم پور ، بلّی ماران جیسے اٹھائیس مقامات پر یہ دھرنے جاری ہیں جبکہ ملک بھر کے دوسو شھروں اور مقامات پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف گذشتہ دومھینے سے احتجاج جاری ہے –
شمال مشرقی ریاست آسام میں بھی طلبا سی اے اے کے خلاف مسلسل احتجاج کررھے ہیں - لکھنو کے گھنٹہ گھر پر خواتین کے احتجاج کو آج ایک مھینہ مکمل ھوگیا ہے ۔ بنگلورو کے بلال باغ اور ٹاؤن ھال کے باھر کئی دنوں سے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی دھرنے جاری ہیں جبکہ سنیچر کو ممبئی کے آزاد میدان میں دسیوں ھزار لوگوں نے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف زبردست مظاھرہ کیا اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر این آر سی ، این پی آر اور سی اے اے کو قبول نھیں کریں گے ۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے کھا ہے کہ دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود وہ سی اےاے پر قائم تھے اور قائم رہیں گے –
ریاست اترپردیش کے شھر بنارس کے قریب واقع چندولی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ھوئے نریندر مودی نے کھا کہ دفعہ تین سو سترھٹانا یا پھر سی اے اے لانا یہ وہ فیصلے تھے جن کا ملک کو برسوں سے انتظار تھا۔
انھوں نے کھا کہ ملک کے مفاد میں یہ فیصلے ضروری تھے اور دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود وہ ان فیصلوں پر قائم ہیں اور قائم رھیں گے - یاد رھے کہ سی اے اے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرنے والا ہے ۔

Add comment


Security code
Refresh