www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

126558
عراقی فوج نے کرکوک اور الانبار صوبوں میں دھشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں۔
مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی فورسز ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے کئی دھشتگرد ھلاک اور زخمی ھوئے ہیں ۔عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے شھر موصل میں ایک دھشتگرد گروہ کا قلع قمع کردیا ہے۔
عراق میں داعش دھشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس ملک میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔عراق کی فوج اور رضاکار عوامی فورس ، اس ملک کے مختلف علاقوں کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ھوئے ہے۔

Add comment


Security code
Refresh