
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کھا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ھرصورت احترام کیا جانا چاھیے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ پاکستان اور ھندوستان کے درمیان ایک آبی معاھدہ موجود ہے، معاھدہ میں عالمی بنک ضامن ہے، ھمارا بھی ایسا ھی معاھدہ اسپین کے ساتھ ہے، پانی ھتھیار نھیں بلکہ امن کا ضامن ھونا چاھیے۔
انھوں نے کھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ھرصورت احترام کیا جانا چاھیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاھیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔
اس سے قبل مھاجرین کے وفد نے ان سے ملاقات کی انتونیوگوتریس نے اس موقع پر کھا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کے لیے بھترین انتظامات کیے، پاکستان کے عوام نے افغان مھاجرین کی بھرپور مھمان نوازی کی ۔
کشمیر سمیت پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاھیے: انتونیو گوتریس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 221

