
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعہ کو ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شھروں میں اس ملک کی فوجی چھاؤنیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے سعودی شھروں کی جانب فائر کئے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی نے نشانہ بننے والے سعودی شھروں کا نام بتائے بغیر دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے میزائلی دفاعی سسٹم نے کئی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ سنیچر کو شمالی یمن کے الجوف صوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے سعودی اتحاد کا ایک ٹورناڈو جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔سعودی اتحاد چھبیس مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رھا ہے۔
سعودی فوجی چھاؤنیوں پر یمنی فوج کے میزائلی حملے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198

