
صھیونی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک صھیونی خاخام نے ریاض میں سعودی بادشاہ سے ملاقات کی ہے۔
صھیونی حکومت کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کھا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں اپنے محل میں صھیونی خاخام ڈیویڈ روزین سمیت کئی ملکوں کے وفود سے ملاقات کی ہے۔
اس سے قبل امریکہ کی صھیونی لابی کے سربراہ آرتھر اسٹارک نے کچھ دیگر حکام کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت بعض عرب ممالک کے صھیونی حکومت کے ساتھ پہلے سے ھی خفیہ تعلقات تھے تاھم گذشتہ مھینوں کے دوران یہ تعلقات برملا ھوگئے ہیں اور یہ ممالک صھیونی حکومت سے گھرے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
یہ عرب ممالک ایسے عالم میں صھیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رھے ہیں کہ غاصب صھیونی حکومت فلسطینیوں کی سرکوبی کے ساتھ ھی بھت سے عرب و اسلامی علاقوں میں بدترین جرائم کر رھی ہے۔
سعودی بادشاہ سے صھیونی خاخام کی ملاقات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 222

