www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

704683
دھشتگردوں نے جکیگور سرحد کے قریب فائرنگ کر کےاسلامی جمھوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے دو اھلکاروں کو شھید کردیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کی صبح اسلامی جمھوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے جکیگور میں تعینات بارڈر سکیورٹی فورس کو ایرانی سرحد کی جانب کچھ مسلح دھشتگردوں کے بڑھنے کی اطلاع ملی جنھیں روکنے کے لئے بارڈر سیکورٹی فورس جیسے ھی آگے بڑھی دھشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایران کی جوابی کارروائی میں دھشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تاھم وہ پاکستان کی سمت فرار کرگئے۔
دھشتگرد اور مسلح شرپسند و آلہ کار گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کے اندر سے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دھشتگردانہ کارروائیاں کرکے پاکستان کے اندر فرار کرتے رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh