
خبری ذرائع نے صوبہ جیزان میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کے تباہ ھونے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی فورسز کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے سعودی عرب کے جیزان صوبے کے علاقے الخوبہ میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کر دیا۔
دوسری جانب یمن کی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کھا ہے کہ اتوارکو یمن کے چار نئے ایئر ڈیفنس سسٹم کی رونمائی ھو گی۔
در ایں اثنا یحیی سریع نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کھا کہ یمن کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت صنعا کی فضا سے سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
انھوں نے کھا کہ سعودی عرب اور امارات کے جنگی طیارے مقررہ ٹھکانے پر بمباری کرنے میں ناکام ھوگئے اور صنعا کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور ھوگئے۔
سعودی عرب کا جاسوس طیارہ تباہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198

