
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ھندوستان کے قومی دارالحکومت دھلی کے شاھین باغ میں تحریک اور دھرنے کے بعد جعفرآباد اور چاند باغ میں بھی خواتین اوربچوں نے سڑکوں پر دھرنا شروع کردیا ہے۔
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ھندوستان کے قومی دارالحکومت دھلی کے شاھین باغ میں تحریک اور دھرنے کے بعد جعفرآباد اور چاند باغ میں بھی خواتین اوربچوں نے سڑکوں پر دھرنا شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب شاھین باغ میں سڑک کھلوانے کے لئے سپریم کورٹ کے مقررہ کردہ معاونت کار وجاھت حبیب اللہ نے ایک حلف نامہ داخل کرکے کھا ہے شاھین باغ میں تحریک پرامن ہے اور سڑکیں پولیس نے بند کی ہیں دوسری جانب وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کھا ہے کہ مسلمان ھمارے بھائی اور جگر کا ٹکڑا ہیں۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق شاھین باغ کے بعد اب دھلی کے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے قریب خواتین سی اے اے اور این آر سی کے خلاف سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئی ہیں اور انھوں نے سی اےاے اور این آر سی کے خلاف آواز بلند کرتے ھوئے بھیم آرمی کے بھارت بند کال کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے –
دھلی کے جعفرآباد میں اگرچہ پچھلے دو مھینے سے احتجاجی دھرنا جاری تھا لیکن سینچر اور اتوار کی درمیانی رات سے خواتین نے جعفرآباد میٹرو اسٹیشن کے پاس پل کے نیچے دھرنا شروع کردیا ہے - سنیچر کی رات دھرنے کے شروع میں دو تین سو خواتین تھیں لیکن دیکھتے ھی دیکھتے ان کی تعداد میں اضافہ ھوتا چلا گیا اور پھر بڑی تعداد میں پولیس فورس بھی وھاں تعینات ھوگئی –
شمال مشرقی دھلی کے ڈی سی پی نے خواتین سے دھرنا ختم کرنے کو کھا لیکن انھوں نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا - دھرنے پر بیٹھی خواتین کے ھاتھوں میں ملک کا قومی پرچم ہے اور وہ سی اے اے اور این آرسی سے آزادی کے نعرے لگارھی ہیں - دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کھنا ہے کہ حکومت جب تک سی اے اے کو واپس نھیں لیتی اور این آرسی نافذ نہ کرنے کے بارے میں تحریری طورپر یقین دھانی نھیں کراتی اس وقت تک ان کے مظاھرے جاری رھیں گے - متعدد خواتین کے بازوؤں پرنیلی پٹی بھی بندھی ھوئی ہے اورہ وہ جے بھیم کے نعرے بھی لگارھی ہیں –
ھندوستانی میڈیا کا کھنا ہے کہ جعفرآباد کے بعد دھلی کے چاندباغ میں بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف سڑک پر دھرنا شروع کردیا گیا ہے دونوں جگھوں پر ٹریفک کے نظام میں مشکلات پیدا ھوگئی ہیں –
پولیس کا کھنا ہے کہ دونوں جگھوں پر دھرنے پر بیٹھی خواتین سے بات چیت جاری ہے تاکہ راستہ کھلوایا جاسکے - دوسری جانب سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کی کال پر اتوار ملک کے مختلف حصوں میں بھارت بند کا اثر دیکھنے کو ملا ۔ریاست اترپردیش کے مختلف شھروں بالخصوص علی گڑھ اور میرٹھ میں صورتحال کشیدہ بتائی گئی ہے جبکہ ریاست بھار میں بھارت بند کا خاصا اثر دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں مختلف شاھراھیں اور ریلوے لائنیں بند کردی گئی ہیں ۔
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بھیم آرمی چیف کے بھارت بند کال کی بھار کی بڑی سیاسی جماعت آر جے ڈی نے بھی حمایت کی ہے - دوسری جانب شاھین باغ میں راستہ کھلوانے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ مذاکرات کاروں کے معاون وجاھت حبیب اللہ نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کرکے کھا ہے کہ شاھین باغ کی تحریک پرامن ہے اور سڑکیں پولیس نے بند کی ہیں –
وجاھت حبیب اللہ نے شاھین باغ میں احتجاجی دھرنے کےمقام کا دورہ کیا اور اس صورتحال کا معائنہ کرنےکے بعد اپنا حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کیا انھوں نے اپنے حلف نامے میں کھا ہے کہ پولیس نے غیر ضروری طور پر ان راستوں کو بند کیا ہے جس سے لوگوں کو مشکلات پیدا ھورھی ہیں –
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رھنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس سوچ کو مسترد کرتےھوئے کہ مودی حکومت اقلیتوں کی مخالف ہے کھا کہ مسلمان ھمارے بھائی اور جگر کا ٹکڑا ہیں ۔
راج ناتھ سنگھ نے کھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ مسلمان ھمارے بھائی اور جگر کا ٹکڑا ہیں اور یہ حکومت شروع سے ھی مسلمانوں کے اندر ڈر اور خوف کو ختم کرنے کا کام کررھی ہے انھوں نے الزام لگایا کہ کچھ طاقتیں مسلمانوں میں شبھات پیدا کررھی ہیں لیکن بی جے پی کسی بھی صورت میں مسلمانوں کے خلاف نھیں جاسکتی ۔
دھلی کے جعفرآباد اور چاندباغ میں بھی سڑک پر سی اے اے کے خلاف دھرنا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 241

