www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

672957
فلسطین کے خبری ذرائع نے کھا ہے کہ عسقلان میں صھیونی رھائشی والے علاقوں پر جو غزہ کی پٹی کے قریب ہے اسلامی مزاحمتی گروھوں نے 20 راکٹ داغے۔
فلسطین خبر رساں ایجنسی شھاب کی آج رات کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے 20 راکٹوں میں سے 10 راکٹ صھیونی بستیوں میں گرے۔ مقامی ذرائع کا کھنا ہے کہ مشرقی غزہ کے علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
واضح رھے کہ 6 فروری 2020 کو مقبوضہ بیت المقدس میں کار سوار فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں پر اس وقت گآڑی چڑھا دی تھی جب وہ ایک تقریب کے بعد جا رھے تھے۔
ذرائع کا کھنا ہے کہ زخمی ھونے والے اسرائیلی فوجیوں کا تعلق اسرائیل کے جولانی بریگیڈ سے ہے۔ زخمی ھونے والے صھیونی فوجیوں کو ھسپتال میں داخل کیا گیا ہے جھاں ایک فوجی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh