
اسلامی جمھوریہ ایران اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے کافی تباھی ھوئی ہے۔
ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ایران کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کم سے کم نو افراد جاں بحق اور سینتیس زخمی ھوئے ہیں۔ زخمیوں سے بعض حالت نازک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ھوسکتا ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کردیا گیا ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی صبح نوبج کر تیئیس منٹ پر ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان کے شھر خوئی کے علاقے قطور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کا مرکز زمین کی گھرائی میں چھے کلومیٹر بتایا جاتا ہے۔
ایران کے محکمہ ایمرجینسی سروس کے مطابق قطور میں آنے والے زلزلے میں کوئی شخص جاں بحق نھیں ھوا تاھم چھتیس افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
ایران اور ترکی میں زلزلہ 48 افراد جاں بحق وزخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 212

