www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

563909
افغانستان کے اسپیکر پارلیمنٹ نے اس بات پر تاکید کرتے ھوئے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی گفتگو سے حل ھونا چاھئے، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان ثالثی پر آمادگی ظاھر کی ہے۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان اسپیکر میر رحمان رحمانی نے پیر کو کھا کہ افغانستان میں بحران کے پیش نظر ملک کا سیاسی استحکام خطرے میں نھیں پڑنا چاھئے۔
انھوں نے کھا کہ انتخابات کے عمل اور انتخابی نتائج پر اختلافات سے پیدا ھونے والی سیاسی کشیدگی عوام کے درمیان تشویش کا باعث ھوئی ہے۔
افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کھنا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کشیدگی کو ختم نھیں کرسکا اور ایسے حالات میں جب ھم افغانوں کے درمیان امن و مذاکرات سے نزدیک ھو رھے تھے، اس مقابلہ آرائی اور کشیدگی نے ھمیں متحدہ افغانستان کے حصول کے قومی ھدف سے دور کر دیا ہے۔
میررحمان رحمانی نے تمام موثر قومی اداروں، سیاسی دھڑوں اور قومی شخصیات سے افغانستان میں سیاسی کشیدگی کے حل کی کوشش کا تقاضہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh