
پاکستان الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے سات ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔
پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹ اور سندھ اسمبلی کے ایک ایک اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے پانچ ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ارکان کی رکنیت سالانہ گوشوارے جمع کرانے کے بعد بحال کردی گئی ہے ۔جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹر رانا محمود الحسن ، رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف کھوسو، اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان، امیڑ فرزند خان، پختون یار خان، فیصل امین خان، محمد شفیق اور میر کلام خان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ان ارکان کی رکنیت کی بحالی سے چیئر مین سینٹ اور سندھ نیز خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے اسپیکروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتیس اراکین کی رکنیت اب بھی معطل ہے ۔
پاکستان میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے سات ارکان کی رکنیت بحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 216

