www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

554965
تر کی کے ذرائع ابلاغ نے کھا ہے کہ شام میں ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین ھونے والی جھڑپ میں ترکی کے مزید 5 فوجی ھلاک ھوئے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ادلب کے جنوب میں واقع علاقے کنصفرہ میں شامی فوج نے ترکی کے ایک چیکنگ پوائنٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ھلاک ھوئے۔ اس حملے میں ترکی کے فوجی سازو سامان کو بھی کافی نقصان پھنچا۔ تاھم ترکی نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نھیں کیا ۔
ترک ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ھونے والی جھڑپ میں ترکی کے 8 فوجیوں کی ھلاکت کی خبر دی تھی۔
شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دھشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رھی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاھم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دھشتگردی کے خلاف جدوجھد کے بھانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh