
خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی سے موسوم ملیشیا نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر راکٹ حملہ کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق لیبیا کی قومی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلیفہ حفتر کی فورسز کے اس حملے میں ایک بچے کی موت ھو گئی جبکہ ایک شخص زخمی بھی ھوا ہے۔
اُدھر قومی وفاقی حکومت کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ ملکی فورسز نے نیشل آرمی سے موسوم خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے دو ڈرون طیاروں اور ایک ھیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔
لیبیا کے ذرائع کے مطابق اتوار کو ھونے والی جھڑپوں میں خلیفہ حفتر ملیشیا کے سو سے زائد عناصر ھلاک و زخمی ھوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں لیبیا کے شمالی شھر سِرت میں ھوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ نیشل آرمی سے موسوم ملیشیا لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی سرکردگی میں برسوں سے ملک میں سرگرم عمل ہیں جنھیں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
خلیفہ حفتر نے چار اپریل دوھزار انیس کو اپنی ماتحت فورسز کو حکم دیا تھا کہ وہ دار الحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اسے اپنے قبضے میں لے لیں مگراب تک وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رھے ہیں۔
لیبیا میں کشیدگی برقرار، حملے اور ھلاکتیں
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 260

