
چین میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو آٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو دیگر افراد کی موت واقع ھوگئی ہے۔
بیجنگ میں چینی حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے مرکز، ھوبے میں مزید دو افراد کی موت واقع ھوئی جبکہ چھے افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ھو سکتے ہیں۔ چین کے نیشنل ھیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا میں مبتلا اٹھارہ ھزار ایک سو اکیس افراد کی حالت انتھائی تشویشناک ھو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے ایک ھزار تین سو اٹھاسی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے اڑتیس کی حالت تشویشناک ہے۔
متعلقہ چینی حکام کا کھنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایسے سولہ افراد کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں کورونا کی کوئی علامات نھیں تھیں تاھم وہ کورونا مبتلا پائے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق چین میں اب تک چھیاسی ھزار ایک سو ساٹھ افراد کورونا میں مبتلا ھو چکے ہیں جن میں سے تین ھزار تین سو اکتالیس افراد کو اپنی جان سے ھاتھ دھونا پڑا ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا میں کورونا میں پچیس نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد اس ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد دس ھزار پانچ سو سینتیس ھو گئی ہے۔
چین اور جنوبی کوریا میں کورونا کے نئے کیس
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 251

